اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے ساتھ بدھ کے روز مسقط میں ملاقات کی- اس ملاقات میں یمنی عوام کے مسائل کے حل کے لئے اس ملک کے تمام سیاسی فریقوں کےدرمیان مذاکرات اور تبادلہ خیال جاری رہنے کی ضرورت پر تاکید کی گئی-
ایران کے نائب وزیر خارجہ بدھ کی صبح عمان کے سرکاری دورے پر دارالحکومت مسقط پہنچے تھے- باخبر ذرائع کے مطابق عمان اس وقت یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ اور یمن کے بعض سیاسی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہا ہے- ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد جنگ بندی کا حصول اور یمنی عوام کے خلاف حملے فوری طور پر بند کرانا ہے-
.......
/169